
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے York Press کے مطابق یورک شہر کے عیسی مسیح(ع) کلیسا میں مختلف مذاہب کے دانشوروں کی شرکت کا سالانہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے
پروگرام کی افتتاحی تقریب میں مختلف مذاہب کے ۷۰ دانشوروں کے ساتھ یورک شہر کے مئیر بھی خصوصی شریک ہوںگے۔
موجودہ ہفتے کو «میراهمسایه کون؟» کے عنوان سے منعقد کیا گیا ہے جسمیں مختلف پروگرامز شامل ہیں۔
عیسی مسیح(ع) کلیسا کے پادری مارک کاسنز کا کہنا تھا: عوام اور مذاہب میں اتحاد مختلف مذاہب اور اداروں کا مشترکہ خواب اور مقصد ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایسے پروگراموں سے مذاہب میں وحدت اور ہم آہنگی کے بہترین مواقع میسر آتے ہیں۔
آج بروز جمعہ اس پروگرام میں قرآنی داستانوں کے حوالے سے نشست میں خصوصی تبادلہ خیال ہوگا اور قرآن و انجیل کی کہانیوں کے حوالے سے گفتگو ہوگی/۔