بغداد؛ زائرین کی خدمت کے لیے سامرا کے راستے میں دو سو موکب

IQNA

بغداد؛ زائرین کی خدمت کے لیے سامرا کے راستے میں دو سو موکب

6:38 - November 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503847
بین الاقوامی گروپ: شهادت امام حسن عسکری(ع) کے حوالے سے بغداد-سامرا کے راستوں میں موکب اور آرام گاہوں کا اہتمام کرلیا گیا ہے

بغداد؛ زائرین کی خدمت کے لیے سامرا کے راستے میں دو سو موکب


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «السومریه نیوز» کے مطابق "دجیل" سٹی موکبوں کے انچارج علی حیدری کا کہنا ہے کہ زائرین کی خدمت کے لیے حرمین عسکریین(ع) کے راستوں میں دو سو موکب لگائے گیے ہیں

انکا کہنا تھا کہ مسلح فورسز اور «العباس(ع)» بریگیڈ راستوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گیے ہیں۔

گذشتہ روز پیدل روی کے راستوں کی سیکورٹی انتظامات کا خصوصی جایزہ لیا گیا۔


دجیل سٹِی کے میر «عادل دجیلی» کے مطابق راستے میں تمام سہولتوں کا مکمل انتظام کرلیا گیا ہے۔

داعش کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کرنے کا اہتمام ہوچکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیرستائیس نومبر، آٹھ ربیع‌الاول کو شهادت امام حسن عسکری(ع) کا دن منایا جارہا ہے۔

3666421

نظرات بینندگان
captcha