
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ الشروق کے مطابق الازھر مرکز نے اسلامی مراکز پر حملوں کو بدترین منفی سوچ قرار دیتے ہوئے واقعے کی مذمت کی۔
الازهر نے شدت پسندانہ سوچ کے مقابلے میں عالمی وحدت کا مطالبہ کرتے ہوئے اس طرز فکر کے مکمل خاتمے کو ضروری قرار دیا۔
الازھر نے مسجد دھماکے میں نایجیرین حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظھار اور زخمیوں کے لیے شفا کی دعا کی ہے۔
اسلام تعاون کی تنظیم نے بھی مسجد دھماکے اور پچاس نمازیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے عالمی سطح پر شدت پسندی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے گذشتہ دنوں نماز فجر کے موقع پرنایجیریا کے شہر موبی (Mubi) جو صوبہ اداماوا (Adamawa) میں واقع ہے کی مسجد میں دہشت گردانہ واقعے میں پچاس نمازی شہید ہوگیے تھے /