
ایکنا نیوز- روزنامه عمانی الوطن کے مطابق ستائیسویں قرآنی مقابلے عمان کے سلطان قابوس علمی ثقافتی مرکز کے تعاون سے منعقد کیے گیے ہیں جنمیں اٹھتالیس قراء شریک تھے جنمیں آٹھ فاینل مرحلے کے لیے منتخب ہویے ہیں
قرآنی مقابلوں میں حفظ کے مختلف کیٹگریز مختلف عمروں کے لیے الگ الگ منعقد ہوئے ۔
مقابلوں میں چار ماہرین قرآنی ججز کے فرایض انجام دیں رہے تھے۔
مقابلوں میں فاینل مرحلے کے لیے منتخب ہونے والوں کے نام بدھ کو سلطان قابوس علمی ثقافتی مرکز میں اعلان کیے جائیں گے۔
قومی قرآنی مقابلوں کا مقصد عمانی جوانوں کی قرآنی تربیت اور معاشرے قرآنی تعلیمات کا فروغ اور بین الاقوامی مقابلوں میں انکو تیار کرانا بتایا جاتا ہے۔/