امام بارگاہ باب العلم پر حملہ / شہادتوں کی اطلاع

IQNA

امام بارگاہ باب العلم پر حملہ / شہادتوں کی اطلاع

18:48 - November 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3503873
بین الاقوامی گروپ:اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں امام بارگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا - پولیس کے مطابق سیکٹر آئی ایٹ کی امام بارگاہ باب العلم کے نزدیک دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،اور فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آور گھات لگائے بیٹھے تھے ،مسلح افراد کی فائرنگ میں موقع پر ہی ایک فرد نے دم توڑ دیا ،دیگر 5 زخمی ہوئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی پمز اسپتال منتقلی کے دوران ایک اور زخمی جان کی بازی ہار گیا ،دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امام بارگاہ فائرنگ میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت حبدار حسین کے نام سے ہوئی ہے جو انٹیلی جنس بیورو کاملازم تھا.

واقعہ نماز مغربین کے بعد پیش آیا ہے جب لوگ نماز ادا کرکے باہر نکل رہے تھے۔

نظرات بینندگان
captcha