ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل پر حملہ کیا، جس میں کم سے کم 9 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے۔
حملے کے فوری بعد پاک فوج، فرنٹیئر کورپس (ایف سی) اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔
بعد ازاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حملے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کرکے کلیئرنس آپریشن بھی مکمل کرلیا گیا، بیان کے مطابق آپریشن کے دوران 2 فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
لیکن دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے تعلیمی اداروں پر یہ پہلا حملہ نہیں تھا، دہشت گرد ماضی میں بھی اپنے ناپاک عزائم کے ذریعے تعلیمی اداروں کو آسان ہدف سمجھ کر نشانہ بناتے رہے ہیں۔
دہشت گردوں نے پاکستانی تاریخ میں تعلیمی اداروں پر سب سے خطرناک حملہ 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر کیا تھا، جس میں کم سے کم 142 بچے اپنوں سے جدا ہوئے تھے۔
تاہم دہشت گردوں کے تعلیمی اداروں پر حملے گزشتہ کئی سال سے جاری ہیں۔
بعض زرایع کے مطابق کالعدم تکفیری تنظیم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی۔۔۔