IQNA

6:40 - December 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3503904
بین الاقوامی گروپ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام اسلامی اور دیگر ممالک کے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہویے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا

امریکی صدرٹرمپ کی حماقت/ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا

 

ایکنا نیوز- عربی اسکایی نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کررہے ہیں اور امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کے لیے عملی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال سے کسی امریکی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر پیش رفت نہیں کی ۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا اقدام امن کے لیے ناگزیر تھا اس اقدام کے باوجود اسرائیل اور فلسطین کی خود مختار حیثیت قائم رہے گی جب کہ مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مذاہب کے ماننے والے پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہدایت کی ہے کہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کی تیاری کی جائے جب کہ انہوں نے خطے کے لیڈروں سے امن کی تلاش کے لیے ملکر کام کرنے کی بھی اپیل کی، ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس حکم کے بعد عالمی سطح پر شدید رد عمل ظاہر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

3670361

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: