IQNA

11:59 - December 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3503929
بین الاقوامی گروپ:مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب  کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔ فلسطینیم ظاہرین نے سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کو خائن اور غدار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں ہمیشہ منافقانہ رویہ اختیار کیا اور اس نے فلسطینیوں کے بجائے ہمیشہ امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کی ۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم میں سعودی عرب براہ راست شامل ہے۔

واضح رہے کہ عرب اور اسرائیل ذرائع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان سے قبل سعودی عرب کے بادشاہ سلمان اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نیز مصرکے صدر السیسی  اور امارات کے بادشاہ سے مشورہ کیا تھا۔ عرب ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں امیرکہ اور اسرائیل کے سنگین جرائم کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں لیکن سعودی عرب میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہروں اور نعروںپر پابندی عائد ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: