IQNA

8:07 - December 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3503933
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی سیرت‌النبی سیمینار جموں کشمیر کے کربلا کمپلیکس میں منعقد کیا گیا

جموں کشمیر میں بین الاقوامی سیرت‌النبی سیمینار

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  Greater Kashmir؛ کے مطابق بین الاقوامی  سیرت النبی(ص) سیمینار شیعہ اور طلبا تنظیموں کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا گیا ۔

 

جموں کشمیر کے وزیر حج و اوقاف نے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے حضرت محمد(ص) کی سیرت اور تعلیمات پرگفتگو کی۔

 

انکا کہنا تھا: امن و محبت اور وحدت و اتحاد حضرت محمد(ص) کی تعلیمات میں سرفہرست نظر آتے ہیں۔

 

انہوں نے  حضرت محمد(ص) کی تعلیمات کو معاشروں میں امن اور محبت کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا سب انسانوں کی بقاء انہیں اصولوں میں مضمر ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں شیعہ مسلمانوں کی اچھی خاصی آبادی موجود ہے /.

 

3671684

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: