IQNA

7:55 - December 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3503938
بین الاقوامی گروپ: میک ڈونالڈ ریسٹورنٹ میں ایک باحجاب خاتون کو داخلے سے ممانعت کی وجہ سے بند کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے

باحجاب خاتون روکنے پر؛لندن میں میک ڈونالڈ ریسٹورنٹ بند ہونے کا امکان

 

ایکنا نیوز- ڈیلی اسٹار کے مطابق عوامی سطح پر سخت اعتراضات کے بعد میک ڈونالڈ انتظامیہ سے اس شعبے کو بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 

اس حوالے سے ایک اجلاس میں مسلم کیمونٹی کے وکیل راخیا اسماعیل اور ریچرڈ واٹس (Richard Watts)  نے تجویز پیش کی کہ تمام ریسٹورنٹ اسٹاف کے لیے نفرت انگیز جرایم کے  حوالے سے کورس منعقد کیا جائے۔

 

لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں انیس سالہ مسلمان طالبہ کو حجاب کی وجہ سے داخل ہونے سے روکا گیا جسکی سوشل میڈیا پر ویڈیو وایرل ہونے پر اعتراضات سامنے آئے ہیں۔

 

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبہ روکنے کی وجہ پوچھتی ہے تو اسٹاف کہتا ہے کہ حجاب اصل رکاوٹ ہے/.

3671926

 

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: