IQNA

9:51 - December 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3503956
بین الاقوامی گروپ: مصر کے صوبہ «فیوم» کے گاوں «مطرطارس» میں کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں ایک حافظ قرآن موجود ہے

مصرکا قرآنی گاوں/«مطرطارس» ، ہرگھر میں حافظ قرآن کا نعرہ

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے أخبارالیوم؛ کے مطابق ساٹھ ہزار آبادی پر مشتمل گاوں «مطرطارس» کو مصر کا قرآنی گاوں بھی کہا جاتا ہے ، اس گاوں میں تقریبا بیس ہزار حافظ قرآن موجود ہیں جنمیں ۹ سال کے بچے سے لیکر ۷۰ سال کے بوڑھے تک موجود ہیں۔

 

اس وقت گاوں کے تین ہزار طلبا اور طالبات مختلف مدرسوں میں حفظ قرآن پر کام کررہی ہیں۔

 مصرکا قرآنی گاوں/«مطرطارس» ، ہرگھر میں حافظ قرآن کا نعرہ

گاوں میں درجنوں کی تعداد میں حفظ کی خصوصی کلاسز ہوتی ہیں جہاں ماہرین حفظ درس و تدریس میں مصروف عمل ہیں۔

 

گاوں کے دو حافظ  «صلاح احمد عیسی» اور «حسین عبدالغفار» عالمی مقابلوں میں نمایاں مقام حاصل کرکے گاوں کا نام روشن کرچکے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس گاوں کے مسایل بھی کافی ہیں اور سیوریج سسٹم کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کا فقدان بھی عوام کے لیے درد سر بن چکا ہے۔

 

گاوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی اور پانی کا انتہائی ناقص سسٹم بڑی مشکلات میں شامل ہیں۔

 مصرکا قرآنی گاوں/«مطرطارس» ، ہرگھر میں حافظ قرآن کا نعرہ

 

گاوں میں راستوں کی دشواری کے ساتھ ساتھ صحت کے امور پر کوئی توجہ نہیں دی گیی ہے اور اس وجہ سے بیماریوں کا پھیلنا یہاں عام ہوچکا ہے۔/

 3673336

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: