IQNA

8:42 - December 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3503974
بین الاقوامی گروپ: اقوم متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ تمام دھمکیوں کے باوجود فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے ۔

ایکنانیوز- شفقنا - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اقوم متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امریکا اپنا فیصلہ تبدیل کرے، پاکستان کو خودمختار فلسطین کے سوا کچھ قبول نہیں۔

جنرل اسمبلی میں ملیحہ لودھی نے قرارداد کی منظوری کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام دھمکیوں کے باوجود فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ فلسطین میں مظالم کا خاتمہ دنیا کی اکثریت چاہتی ہے۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ دنیا کی اکثریت فلسطین کی حمایت میں ایک طرف اور امریکہ اسرائیل کے ساتھ دوسری طرف ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: