ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المدینه نیوز کے مطابق قدس کی حمایت کے حوالے سے اردن کے حکماء قرآنی مرکز میں فیسٹیول منعقد کیا گیا جسمیں اردن کے مخیرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
پروگرام میں شریک مخیرین اور دانشوروں نے مسئله فلسطین کے حوالے سے قدس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
پروگرام میں مقررین نے ڈونالد ٹرامپ کی جانب سے قدس شریف کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کی شدید مخالفت کی گیی اور اس پر مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
انقلابی ترانے، تھیٹر، اور عربی زبان میں قدس سے وفاداری پر شاعری کے علاوہ مختلف سٹالز سے خرید کے زریعے فلسطینیوں کی مدد کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔/