IQNA

7:44 - December 31, 2017
خبر کا کوڈ: 3504011
بین الاقوامی گروپ: امریکی وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ یمن میں حملہ کرنے والے پائلٹوں کو امریکہ تربیت دے رہا ہے

امریکہ نے یمن جنگ میں مداخلت کا اعتراف کرلیا

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے یمانیون کے مطابق گذشتہ دس دن میں سعودی کے ہوائی حملوں میں کم از کم سو یمنی جان بحق ہوچکے ہیں  جبکہ امریکی وزیر دفاع جیمز ماٹیس نے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔

 

امریکی وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ سعودی پایلٹوں کو حملے کے حوالے سے امریکہ تربیت دے رہا ہے ، انکا کہنا تھا: ہم سعودی پایلٹوں کو درست ٹارگٹ پر حملوں کے حوالے سے تربیت دی جارہی ہے جبکہ سعودی فورسز کی طاقت بڑھانے پر کام کیا جارہا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ تین سالوں سے یمن کے بیگناہ عوام پر سعودی عرب کے حملے جاری ہیں جنمیں ہزاروں خواتین اور بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔/

3677545

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: