
ایکنا نیوز- ازبکستان کی نیوز ایجنسی «Dünya Bülteni»؛ کے مطابق ازبک باشندوں کے لیے حج کا نیا قانون بنایا گیا ہے اور اس قانون کے مطابق ہر شہری صرف ایک بار حج کرسکتا ہے۔
اس شرایط کے تحت حج پر جانے والے فرد کی مالی حالت کا مستحکم ہونا لازم ہے۔
اس سے پہلے قانون میں لکھا تھا کہ پانچ سال کے بعد ہر شہری دوسری بار حج کے لیے درخواست دے سکتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ تاجیکستان میں بھی قانون بنایا گیا ہے کہ کم آمدنی والے افراد حج پر نہیں جاسکتے اور مالی حالت کا بہترہونا لازمی ہے./