ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ جشن میلاد النبیؐ کی مناسبت سے دستہ آل عباء سکمیدان کے زیراہتمام عزا خانہ زینبیہ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
محفل میلاد کی تقریب میں بلتستان کے نامور منقبت خوانوں نے شرکت کی۔ اسکردو کے معروف منقبت خوان محمد حسن، یاور مرغوب اور یوسف ذاکر نے شان رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، جبکہ دستہ آل عباء کے منقب خوانوں نے بھی حضور ختمی مرتبتؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
محفل میلاد میں جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔