ھالینڈ؛ مسلمانوں کو دھمکی آمیز خطوط

IQNA

ھالینڈ؛ مسلمانوں کو دھمکی آمیز خطوط

13:14 - January 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3504066
بین الاقوامی گروپ: دو مسلمان فیملیز کو زانستان (Zaanstad شہر کے علاقے Zaandam) میں دھمکی آمیز خطوط مل چکے ہیں

ایکنا نیوز-  روزنامه ڈیلی صباح کے مطابق دو ترک نژاد مسلمان خاندانوں کے گھروں میں ریڈ پین سے لکھے دھمکی آمیز خطوط ملے ہیں جبکہ انکے دروازوں اور کھڑکیوں پروال چاکنگ بھی کی گیی ہے۔

 

 

خطوط میں  «مسلمانوں مرجاو؛ اور اگر تم لوگ ایک بار مسجد گیے تو تمھاری زندگی ختم» جیسے جملے درج تھے۔

 

ھالینڈ پولیس کے ترجمان وینڈی باڈیواین (Wendy Boudewijn)، کا کہنا ہے: متاثرہ فیملیز کی شکایت پر تحقیقات شروع ہوچکی ہیں تاہم اب تک کسی نتیجے پر ہم نہیں پہنچ سکے ہیں۔

 

 

ھالینڈ میں اسلامو فوبیا میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

 

 

یورپ میں انسانی حقوق کی تنظیم (FRA)  کے مطابق اکتوبر ۲۰۱۵  سے جولایی ۲۰۱۶ تک ۱۰۵۲۷ مسلم پناہ گزین یہاں آچکے ہیں اور انکے ساتھ متعصبانہ رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں نفرت انگیز جرایم میں کسقدر اضافہ ہوا ہے/.

3681170

 

نظرات بینندگان
captcha