ایکنا نیوز- شفقنا-چابکسر کے امام جمعہ حجت الاسلام قاسم ابراہیمی نے رشت میں شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے سامنے ڈٹ جانا اور استعمار کا مقابلہ کرنا قرآن کریم کے اہم ترین احکامات و مفاہیم میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ استعمار انفرادی اور اجتماعی سطح پر ممکن ہے انسان کو مرغوب کر لے مگر جہاں تک قرآن اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی تعلیمات کا تعلق ہے تو ان کی تعلیمات میں یہ بات ملتی ہے کہ استعمار کے تمام ہتھکنڈوں سے نبرد آزما ہوا جائے۔
چابکسر کے امام جمعہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب انسان خداوند عالم کا حقیقی بندہ بن جاتا ہے تو پھر خدا کے علاوہ کسی بھی طاقت سے نہیں ڈرتا اور استعمار کے مقابلے مین حقیقی معنی میں کلمۃ اللہ بن جاتا ہے۔
انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ موجودہ زمانے کے ایک ایسے فقیہ تھے جنہوں نے استعمار کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے جو راستہ اپنایا تھا و اسلام اور قرآن کی حقیقی تعلیمات کے عین مطابق تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ظالموں کے مقابلے میں مظلوم اور ستم رسیدہ لوگوں قیام کرتے ہیں سے مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی انقلاب کو اپنے لیے نمونہ قرار دیتے ہیں۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب قرآنی بنیادوں پر تھا۔