
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے thesandb؛ کے مطابق گرینل کالج Grinnell College) ( کے اسلامی مطالعاتی مرکز کے تعاون سے مذکورہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے پہلا پروگرام اتوار گیارہ فروری کو «اهمیت حجاب اور مسلمان عورت کی شناخت» کے عنوان سے منعقد کیا جائے گا۔
اگلے مرحلے میں بارہ فروری کو «مسلمان عورت کے حوالے سے نادرست تصورات کا خاتمہ» کے موضوع پر نشست ہوگی جسمیں بلیوت (Beloit College کی استاد ڈاکٹر دبرا مجید لیکچر دیں گی۔
منگل تیرہ فروری کو «اسلاموفوبیا کے مختلف پہلو» پر گرینل کالج کے پروفیسر کالب الفنبین (Caleb Elfenbein) نشست میں خطاب کریں گے۔
جمعه (سولہ فروری) کو اسلامی آداب و رسوم کے حوالے سے خطاطی ورکشاپ اور آرٹ و گھریلو دستکاریوں کی نمایش منعقد ہوگی۔
گرینل کالج میں اسلامی طلبا انجمن کی ماریا جهانگیری کا کہنا تھا : اس پروگرام کا مقصد غیرمسلم طلبا کو اسلام سے درست انداز میں آشنا کرانا ہے۔
انکا کہنا تھا: اسلام فوبیا نہ صرف اسلام سے خوف کے معنی میں ہے بلکہ اسلام کے حوالے سے معلومات کا فقدان بھی ہے/.