
ایکنا نیوز- قاف قرآنی نیوز کے مطابق عراق کی پروفیشنل خواتین کا دوسرا قرآنی مقابلہ ادارہ اوقاف اور آستانہ حسینی کے قرآنی شعبے کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے
مقابلوں میں حسن قرائت اور حفظ کامل قرآن کریم کے مقابلے شامل ہیں جو دارالقرآن حسینی کے مرکزی ہال میں جاری ہیں۔
مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج اور معروف عراقی قاری شیخ ایاد کعبی کا اس بارے میں کہنا تھا : عراق کی پروفیشنل خواتین کا دوسرا قرآنی مقابلہ دو شعبوں میں منعقد ہوگا۔
انکا کہنا تھا : مقابلوں میں قرآت کے ۱۳ اور حفظ کے نو امیدوار عراق کے مختلف صوبوں سے شریک ہیں ۔
ججز کمیٹی کی سربراہی معروف قرآنی اسکالر «فاطمه خلف» کررہی ہیں جبکہ اختتامی تقریب حرم مطهر امام حسین(ع) کے «سید الاوصیاء» ہال میں منعقد ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ مقابلوں کا پہلا مرحلہ « قرآنی ماہرین» کے عنوان سے گذشتہ مہینوں میں نجف اشرف میں منعقد کیا گیا تھا/.