
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی خبری صدیالبلد کے مطابق «مرکز ترجمه الازهر؛ وینڈوز ٹو ورلڈ» سیمینار سے الازھر مرکز میں اسپینش مترجم عادل نصر، الازھر میں کام کرنے والے دانشور اور محقق؛ کلوڈیا پاٹریشا Claudia Patricia)، اور ادبیات کے استاد علی ابوالفتوح نے خطاب کیا۔
عادل نصر نے خطاب میں کہا : الازهرترجمہ مرکز میں اسلام شناسی کے حوالے سے دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجموں پر کام کیا جاتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مرکز میں جہاں اسلامی کتابوں کے ترجمے پر کام ہوتا ہے وہی پر دیگر زبانوں سے عربی میں ترجمے پر بھی کام کیا جاتا ہے۔
کلوڈیا پاٹریشا نے سیمینار سے خطاب میں کہا: مرکز میں تیرہ کتابوں کے اسپینش ترجمے پر کام مکمل ہوچکا ہے جنمیں « اسلام کے بنیادی اصول» ، بقلم احمد طیب، شیخ الازهر، «انسان و ارزشها در دیدگاه اسلامی» به قلم «محمود حمدی زقزوق»، سابق وزیر اوقاف مصر اور «پیغمبراسلام مغربی افکار کے آیینے میں» به قلم عزالدین فراج» کی کتابیں شامل ہیں۔
علی ابوالفتوح نے خطاب میں کہا کہ اسپینش ترجموں پر مشکلات کے باوجود ترجموں پر کامیابی سے کام مکمل کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شدت پسندی سے نمٹنے اور اسلام کے درست افکار کو متعارف کرانے کے حوالے سے مسلسل دو سالوں سے قاہرہ میں الازھر کی کوشش سے کتب نمایش منعقد کی جارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انچاسویں بین الاقوامی کتب نمایش ہفتے سے قاہر میں شروع ہوچکی ہے جسمیں ستاییس ممالک کے نشریاتی ادارے شرکت کررہے ہیں۔/