
ایکنا نیوز- ترک اخبار روزنامه «حریت» کے مطابق ترکی کے مذہبی ادارے کے مطابق مذکورہ باترجمہ قرآنی نسخے
«احترام کے ساتھ میرا تحفہ قرآن ہے» مہم کے دوران گواٹامالا، السالواڈور، کولمبیا، هائیٹی، ارجنٹاین، چلی، پرو، بولیویا، ایکواڈور اور یوروگوائے کے مسلمان عوام میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔
قرآنی مہم احترام کے ساتھ میرا تحفہ قرآن ہے» پروگرام «دنیا کے اکثر مسلمانوں کو قرآن کی ضرورت ہے» کے سلسلے میں شروع کی گی ہے جس میں اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں دس لاکھ قرآن مجید کے نسخے تقسیم ہوچکے ہیں۔
اب تک اسپینش ترجمے کے ساتھ آٹھ ہزار قرآن مجید گواٹامالا، السالواڈور، کولمبیا اور هائیٹی کے اسلامی مراکز میں تقسیم ہوچکے ہیں۔
مذکورہ نسخوں کی مزید بارہ ہزار کاپیاں ارجنٹائن، چلی، پرو، بولیویا، ایکواڈور اور یوروگوائے میں ارسال ہوں گی۔
ترکی کا مذکور مذہبی اداہ اس وقت پرتگش زبان والے قرآنی ترجمے پر کام کررہا ہے اور کام مکمل ہونے کے بعد ان نسخوں کو برازیل میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترک اسلامی- قرآنی ادارہ اب تک دنیا کی ۱۷ زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ کرکے مختلف ممالک کو ارسال کرچکا ہے/.