
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے WCVB Boston؛ کے مطابق جیوفیڈیا Geofeedia) کے نام سے سسٹم کے زریعے
سال ۲۰۱۴ سے ۲۰۱۶ تک مسلسل مسلمانوں کی آن لائن جاسوسی کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بوسٹن پولیس اس سسٹم کے زریعے سے عام مسلمانوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے تاہم انکے خلاف نفرت آمیزجرائم پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا نہیں گیا ہے
اجتماعی ادارے کے بیان کے مطابق: پولیس غیر منصفانہ انداز میں انکی سیاسی اور مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہی ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس صرف مذہبی،قومی اور نسلی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔
بوسٹن پولیس نے اس رپورٹ کو بے بیناد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جاسوسی اور نگرانی کا مقصد جرائم اور تشدد کی روک تھام ہے۔/