ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ، کوئٹہ میں جشن پروگرام کا اہتمام

IQNA

ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ، کوئٹہ میں جشن پروگرام کا اہتمام

9:47 - February 10, 2018
خبر کا کوڈ: 3504185
بین الاقوامی گروپ:انقلاب اسلامی ایران کی انتالیسویں سالگرہ کے موقع پر کوئٹہ کی گلگتی امام بارگاہ میں تقریب اور محفل جشن کا اہتمام کیا گیا ہے

ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ، کوئٹہ میں جشن سالگرہ کا اہتمام

ایکنا نیوز- ایران کے اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کی تقریبات، اسلامی مجہوریہ ایران کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی منعقد کی جارہی ہیں۔

اسی مناسبت سے ایران کی حکومت اور قوم کو دنیا کے مختلف ملکوں کے اعلی حکام اور ان ملکوں کی اقوام کی جانب سے نہ صرف یہ کہ مبارکباد کے پیغامات پیش کئے جارہے ہیں بلکہ مختلف ملکوں میں اس سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

 

ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی تقریبات پاکستان کے مختلف علاقوں میں منعقد ہورہی ہیں اور اور اسی حوالے سے کویٹہ میں جشن اور تقریب مسجد و امام بارگاہ گلگتی میں پیر بارہ فروری کو شام بعد از نماز مغربین منعقد ہوگی جس میں امام جمعہ حجت الاسلام غلام حسنین وجدانی انقلاب کے بعد کے برسوں میں مختلف شعبوں میں انقلاب اسلامی کے اہم ثمرات اور کردار پر خطاب کریں گے۔

 

اس تقریب اور محفل جشن میں طلبا بانی انقلاب حضرت امام خمینی(رہ) کو خراج عقیدت پیش اور انکے افکار پر تقاریر بھی کریں گے جبکہ مختلف علمی اور ثقافتی مقابلوں کے بعد کامیاب طلبا میں انعامات بھی تقسیم ہوں گے۔

نظرات بینندگان
captcha