مصباح اکیڈمی کے زیر اہتمام تقلیدی مقابلہ حسن قرآت منعقد ہوگا

IQNA

مصباح اکیڈمی کے زیر اہتمام تقلیدی مقابلہ حسن قرآت منعقد ہوگا

7:15 - February 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3504191
بین الاقوامی گروپ: حسن قرآت کے مقابلوں کے حوالے سے مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی میں آج سلیکشن مرحلہ منعقد ہوگا

ایکنا نیوز- مصباح القرآن ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیر اہتمام اکیڈمی کے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلہ حسن قرآت کا سلیکشن مرحلہ آج منعقد ہو گا جس میں مقابلوں میں منتخب طلبا کے ناموں کا اعلان بھی ہوگا ۔

 

مصباح القرآن اکیڈمی کے مطابق مقابلوں میں سنیر اور جونیر دونوں کے الگ الگ مقابلے منعقد ہوں گے اور مقابلہ تقلیدی طرز پرمنعقد ہوگا۔

مقابلوں میں اول تا چہارم آنے والوں کو نقد انعامات دیے جائیں گے جبکہ خواہشمند طلبا مزید معلومات کیلئے اکیڈمی کے اساتذہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

حسن قرآت کا فاینل مرحلہ سترہ فروری کو منعقد ہوگا جس کے سنیر مقابلوں میں قاری عبدالرزاق اور قاری شاکر ججز ہوں گے اور جونیر مقابلوں میں قاری شجاعت اور قاری غلام نبی ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

نظرات بینندگان
captcha