
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت وتعلقات اسلامی کے مطابق ادبی سیمینار «بانوی آفتاب» میں ادارے کے سربراہ ابوذر ابراهیمیترکمان، اور ایرانی سفیر جواد جهانگیرزاده خصوصی طور پر شریک تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد آزربایجان کے شاعروں نے اہل بیت اور شہزادی کونین حضرت فاطمه زهرا(س) کی شان میں کلام پیش کیا
ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ ابراهیمیترکمان نے تقریب سے خطاب میں کہا: عشق کے بغیر شعر کا اثر نہیں ہوتا اور
جو عاشق اهل بیت(ع) ہوتے ہیں انکے دل میں عشق کی وجہ سے شعر کی فضاء ایجاد ہوتی ہے۔
ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا: خداوند بزرگ فرماتا ہے: اهل بیت(ع) کے دروازے پر جاو اور جو عاشق اهل بیت(ع) ہوتا ہے اهل بیت(ع) اور امام بھی ان سے عشق کرتے ہیں۔
تقریب میں شعراء نے اهل بیت(ع) اور حضرت فاطمه زهرا(س) کے حوالے سے کلام میں عقیدت کا اظھار کیا۔
سیمینار میں آزربایجان کے شاعر سیدآقا رحیم باخشیاف جو کچھ عرصہ پہلے انتقال کرگیے تھے انکی زندگی پر مبنی ڈکومنٹری کی بھی نمایش کی گیی۔/