IQNA

14:29 - February 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3504256
بین الاقوامی گروپ:طاہرہ نے صحت کے شعبے میں رپورٹنگ کرکے اس بات کا بھی ثبوت دے دیا کہ حجاب ان کے لیے رکاوٹ کا باعث نہیں بنا۔

ایکنا نیوز- شفقنا-27 سالہ طاہرہ رحمٰن نے لویولا یونیورسٹی آف شکاگو سے صحافت کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہرہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا جہاں وہ نیوز پڑھا کرتی تھیں، جس کے بعد انہوں نے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔

طاہرہ رحمٰن 2 برس قبل امریکا کے ایک نیوز چینل سے منسلک ہوئیں جہاں وہ کیمرے کے پیچھے نیوز پروڈیوسر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔بعد ازاں ان کی بہترین کارکردگی کی بناء پر چینل کے مالکان نے ان کی پروموشن کرتے ہوئے انہیں ٹی وی پر حجاب میں براہ راست خبرنامہ پڑھنے کی پیشکش کی۔جس کے بعد طاہرہ نے صحت کے شعبے میں رپورٹنگ کرکے اس بات کا بھی ثبوت دے دیا کہ حجاب ان کے لیے رکاوٹ کا باعث نہیں بنا۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: