
ایکنانیوز- خبررساں ادارے panet.co.il؛ کے مطابق حفظ قرآن مرکز مسجد «السلام» میں بنایا گیا ہے تاکہ فلسطینی آوارہ بچے مرکز میں حفظ قرآن سے استفادہ کرسکیں۔
صلح قرآنی مرکز میں حفظ قرآن کریم کے علاوہ معارف اسلامی بھی بچوں کو سکھایا جائے گا
ناصرہ شہر کے عالم دین شیخ ضیاءالدین ابواحمد نے اس حوالے سے کہا : ہماری نسل کو آج شدت سے قرآن کریم اور ان جیسے مراکز کی ضرورت ہے کیونکہ نیی نسل سوشل میڈیا سے مانوس ہوکر قرآن سے دور ہورہی ہے۔
انکا کہنا تھا: نسل جدید کو شدت سے تربیت کی ضرورت ہے کیونکہ اسلامی اقدار ہم سے چھینی جارہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ناصریہ یا ناصرہ شہر شمالی فلسطین کے اہم شہروں میں شمار ہوتا ہے جہاں کی اکثریت فلسطینی عرب پر مشتمل ہے اور کہا جاتا ہے کہ حضرت عیسی(ع) نے بچپن کے ایام اسی شہر میں گزارے ہیں۔/



