اپریل سے؛ جرمنی میں عدالتوں میں حجاب پر پابندی

IQNA

اپریل سے؛ جرمنی میں عدالتوں میں حجاب پر پابندی

7:10 - February 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3504263
بین الاقوامی گروپ – جرمن صوبہ باواریا کی اسمبلی میں قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے خواتین وکلاء جرمنی میں حجاب کے ساتھ کام نہیں کرسکتیں۔

اپریل سے؛جرمنی میں عدالتوں میں حجاب پر پابندی

ایکنا نیوز- جرمنی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق اپریل ۲۰۱۸ سے جرمن صوبے باواریا میں خواتین حجاب کے ساتھ عدالتوں میں کام نہیں کرسکتی ہیں۔

 

اس قانون کے مطابق خواتین وکلا اور قاضی حجاب کے ساتھ عدالت میں کام نہیں کرسکیں گی کیونکہ اس سے انکی بیطرفی پر سوال اٹھ سکتا ہے۔

 

جرمن وزیر انصاف  وینفرڈ باوس بِک نے اس قانون پر تحفظ کا اظھار کرتے ہوئے کہا: ابھی تک عدالتوں میں صلیب لٹکایے ہوئے ہیں اور اس پر تو کسی کو اعتراض نہیں۔

 

جرمن گرین پارٹی کے نمایندے اولریک گوٹہ نے اس بارے میں کہا کہ جو حجاب کو مشکل قرار دیتا ہے وہ صلیب کو نکالنے پر اعتراض کیوں کرتا ہے؟

 

ہال ہی میں میسباخ میں عدالت میں ایک افغانی کے مقدمے میں صلیب لٹکا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

 

اس حکم اور قانون پر ملے جلے اعتراضات اور حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔/

3695077

نظرات بینندگان
captcha