پاکستان؛ نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش کا افتتاح

IQNA

پاکستان؛ نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش کا افتتاح

7:12 - March 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3504278
بین الاقوامی گروپ: جامع مسجد بحریہ ٹاون میں نایاب قرآنی نسخوں اور اسلامی کتابوں کی نمایش کا اہتمام کیا گیا ہے

پاکستان؛ نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش کا افتتاح

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے thenews.com.pk؛ کے مطابق اس نمایش میں پچاس نایاب اور نادر قلمی نسخے شامل ہیں جنمیں سے بعض تین سے سات سو سال پرانے نسخے شمار کیے جاتے ہیں۔

 

اس قرآنی نمایش میں خانہ کعبہ ، مسجد النبی اور دیگر مقدس مقامات کی خوبصورت اور نایاب تصاویر کے علاوہ تاریخی تصاویر بھی پیش کی گیی ہیں۔

 

قرآن کے قلمی نسخون میں معروف خطاط محمد ایوب کا نسخہ بھی شامل ہے جو چار سال کی مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔

 

جامع مسجد بحریہ ٹاون کے انچارج زبیر احمد کے مطابق پاک فضائیہ کے چیف احسان جوان کے جمع کردہ قرآنی نسخے رکھے گیے ہیں۔

انکا کہنا تھا: جامع مسجد بحریہ ٹاون دنیا کی ساتویں بڑی مسجد ہے اور اس میں پچیس ہزار نمازی یکجا نماز ادا کرسکتے ہیں اور اس مسجد میں جلد ایک تحقیقاتی مرکز کے ساتھ اسلامی یونیورسٹی قایم کرنے کا پروگرام زیر غور ہے۔/

3696251

نظرات بینندگان
captcha