
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ Maide.az؛کے مطابق حضرت فاطمه (س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے گذشتہ روز جارجیا کے شہر «مارنئولی» میں خواتین کے لیےجشن میلاد منایا گیا۔
جارجیا میں مسلم امور کے ادارے کے سربراہ «شیخ رامین ایگیداف» نے حضرت فاطمه زهرا (س) کی سیرت اور شخصیت پر خطاب میں کہا : بقاء اور ترویج اسلام کے لیے حضرت فاطمه (س) کی استقامت خواتین کے لیے ابد تک مثال رہے گی۔
رامین ایگیداف نے مزید کہا کہ حضرت فاطمه (س) کی ولادت کے مزید پروگرامز دیگر شہروں میں بھی منعقد ہوں گے۔
جشن میلاد پروگرام میں «زهرا» نامی خواتین کو خصوصی انعامات دیے گیے۔/




