کابل ، مسجد الزھرا کے قریب خودکش حملہ متعدد شہید و زخمی

IQNA

کابل ، مسجد الزھرا کے قریب خودکش حملہ متعدد شہید و زخمی

15:11 - March 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3504301
بین الاقوامی گروپ: شیعہ لیڈر عبدالعلی مزاری کی برسی کے موقع پر اجتماع کے قریب حملے میں کم از کم دس افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق کابل شہر کے نزدیک مسجد الزہرا اور مصلی  ہزارہ کے مقام پرمعروف شیعہ ہزارہ لیڈر شہید عبدالعلی مزاری کی 23 ویں برسی کے اجتماع پرحملہ ہوا ہےجس کے نتیجے میں اب تک 10سے زائد افرادشہید جبکہ 20 سے زائد دیگر زخمی ہیں۔

دھماکہ شہید عبدالعلی مزاری کے مزار کی داخلی گزر گاہ پر اُس وقت ہوا کہ جب برسی کے اجتماع میں شرکت کیلئے افغانستان کے مختلف علاقوں سے شیعہ ہزارہ افراد قافلے آرہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ اسطرح کے حملوں کی ذمہ داری عام طور پر تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش قبول کرتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha