
ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی الفجر کے مطابق مصر کے سابق مفتی ڈاکٹر علی جمعه نے پروگرام «والله أعلم» چینل «سی بی سی» میں قرآن مجید کے حوالے سے تحریف کی کوشش کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ہرکوشش کی ناکامی یقینی ہے۔
انکا کہنا تھا: تاریخ اس بات پرگواہ ہے کہ آج تک اس طرح کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکی ہے اور قرآن اسی طرح پاک باقی رہا ہے۔
علی جمعه نے قرآن کے حوالے سے پروپیگنڈوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا: کچھ عرصہ قبل ایک لبنانی نژاد امریکن شخص
«أنیس شروش» نے دعوی کیا کہ وہ قرآن کی مانند ۱۱۴ سورتیں لاسکتی ہے اور بعد میں ۷۷ سورتوں کے ساتھ «فرقان» نامی کتاب شایع کیا۔
مفتی جمعہ نے اسرائیل کو ان سازشوں میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ «فرقان» نامی اس کتاب کو کسی نے قبول نہ کیا اور یہ کتاب ناکام سے دوچار ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ مفتی علی جمعہ مصر کے معروف مفتی اعظم رہ چکے ہیں۔/