
ایکنا نیوز- السومریه نیوزکے مطابق حیدرالعبادینے بغداد میں «امن و دفاع» نمایش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی سے مسلح جنگ ختم ہوچکی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردانہ افکار سے جنگ شروع کی جائے۔
انکا کہنا تھا: اب جنگ کی بجائے محبت اور امن قایم کرنے کا وقت آگیا ہے اور دہشت گردی سے جنگ کے میدان میں ہماری فورسز نے قابل قدر خدمات انجام دیے ہیں۔
عراقی وزیراعظم نے رضاکار فورسز کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عراق کی پہچان اور تشخص کو برقرار رکھنا تھا
العبادی نے مزید کہا: رضا کار فورسز کو فوج میں ضم کرنے کا مقصد تمام مسلح تنظیموں کو فوج کے کنٹرول میں رکھنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی وزیراعظم کے حکم پر رضاکار فورسز کو فوج میں ضم کیا گیا ہے۔/