بین الاقوامی گروپ – اسلام آباد میں ایرانی مرکز کے تعاون سے دہشت گردی کے سدباب میں صوفیاء کرام کے کردار کے حوالے سے گول میز کانفرنس آج منعقد ہورہی ہے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق «تکفیری دہشت گردی کے سدباب میں تصوف کا کردار» ایرانی ثقافتی مرکزاور دربارعالیہ صوفیہ موھڑہ شریف اسلام آباد کے تعاون سے اسلامی آباد کی مقامی ہوٹل میں منعقد ہورہی ہے۔
دہشت گردی کے سدباب کے موضوع پر اس کانفرنس میں اہل سنت کے اہم علما، اساتذہ اور صوفی مسلک دانشورں کے علاوہ میڈیا نمایندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔