
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صدیالبلد کے مطابق مصر کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے گذشتہ روز شروع ہوچکے ہیں
افتتاحی تقریب میں مصر کے وزیر اوقاف محمد مختارجمعه، ادارہ اوقاف کے جابر طایع سمیت دیگر اعلی حکام شریک تھے
علما کونسل کے عبدالفتاح قوصی نے تقریب سے خطاب میں کہا: ان مقابلوں کا مقصد اسلام کے حقیقی پیغام کو پیش کرنا ہے جو دہشت گرد بگاڑکر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزارت اوقاف کے تعاون سےمقابلہ «قدس عربی» کے عنوان سے شروع کیا گیا ہے جو جمعرات تک جاری رہے گا.
مقابلوں کے ہمراہ سیمینار اور تاریخ مقامات کے دوروں کا پروگرام بھی رکھا گیا ہے۔/

