
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ aawsat.com؛کے مطابق لینا اور ھیلڈا کیلیکیان کے اسلامی طرز پر فن پاروں کی نمائش کا اہتمام بیروت میں کیا گیا ہے
خوبصورت طرز پر جدید نمونوں کے ساتھ قیمتی اور نایاب پتھروں پر خطاطی اور کندہ کاری اسلامی اور عیسائی فن خطاطی کی مشترکہ میراث قرار دیا جاتا ہے۔
شمان (کاغذ اور کھال کے مخلوط صفحے) پر قرآنی آیات کی خطاطی اور بہترین رنگوں کا استعمال اسلامی طرز اور فن خطاطی کے نایاب شاہکار شمار ہوتے ہیں
لینا و هیلدا کیلیکیان کے فن خطاطی کو بیلجیم، یونان اور اٹلی میں ماہرین نے سراہا ہے. مذکورہ آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمایش بیروت کے علاقے «اشرفیه» میں بدھ تک جاری رہے گی۔
قابل ذکرہے کہ آرابسک یا اسلیمی طرز خطاطی پھولوں اور پودوں کے ہمراہ مختلف طرز پر لکھائی کو کہا جاتا ہے جسکے نمونے اسلامی طرز میں دیکھے جاسکتے ہیں۔/