
ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی مرکز کی جانب سے منعقدہ جشن نوروز کی تقریب میں مختلف طبقوں کے نمایندوں نے شرکت کی اور جشن نوروز منایا۔
تقریب سے حبیب الله شاه چشتی سربراہ تحریک منهاج القران بلوچستان، امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالحق هاشمی اور دیگر نے خطاب کیا ،
تقریب میں سنزر سعید ، جمعیت علمایے اسلام پاکستان ، مولانا انوارالحق حقانی امام جماعت مسجد مرکزی اهل سنت ، پروفیسر عبدالرشید علی زئی پرنسپل اسلامیه کالج، سمیت ایرانی سفارت خانے ،ایرانی اسکولز اور بلوچستان یونیورسٹیز کے اساتذہ شریک تھے۔
تلاوت کے بعد تقریب میں مقررین نے نوروز کو بہترین جشن قرار دیتے ہوئے خوشیوں سے لبریز اس طرح کی تقریبات کو انسانی معاشروں کی خوشحالی کے لیے مفید قرار دیا ۔
مقررین نے نوروز کو وحدت کا زریعہ قرار دیتے ہویے کہا کہ فطرت کے تقاضوں پر چلتے ہویے اسلامی اتحاد کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
فارسی ،اردو اور انگریزی میں تقاریر اور ٹیلبو پروگرام مقامی اسکولوں کے بچوں کی جانب سے پیش کیے گیے جسکو حاضرین نے خوب سراہا ۔
اس موقع پر ایران کے مختلف شہروں میں رائج نوروز کے نغمے اور ترانے بھی بچوں کے زریعے پیش کیے گئے ۔
تقریب میں حاضرین کے لئے ہفت سین دسترخوان بھی سجایا گیا تھا جس کے ساتھ لوگوں نے اپنی تصاویر بھی کھنچوائیں۔
اس موقع پر خانہ فرھنگ کے سربراہ نے عید نوروز اور آمد بہار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے عید نورز کو خوبصورت روایت اور قوموں کے درمیان تعلق کا ذریعہ قرار دیا۔
بچوں کی جانب سے شاندار مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جبکہ تقریب کے آخر میں انعامات تقسیم ہوئے اور پرتکلف کھانے پر پروگرام کا اختتام ہوا۔









