سری لنکا ؛ مساجد پر شدت پسند بودھوں کا حملہ جاری + تصاویر

IQNA

سری لنکا ؛ مساجد پر شدت پسند بودھوں کا حملہ جاری + تصاویر

10:04 - March 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3504365
بین الاقوامی گروپ ـ شدت پسند بودھسٹوں کے تازہ حملے میں مسجد کو بھاری نقصان پہنچایا گیاہے

سری لنکا ؛ مسجدوں پر بودھوں کا حملہ جاری + تصاویر

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق سری لنکن پولیس کا کہنا ہے : دیگانا کے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہونے پر مقامی شدت پسند بودھوں نے مسجد پر حملہ کیا۔

 

پولیس کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگیے ہیں اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

علاقے میں بودھوں کا کہنا ہے کہ مسلمان لوگوں کو اسلام قبول کرانے کی کوشش کررہے ہیں جسکو برداشت کرنا ممکن نہیں۔

 

سینهالی بودھسٹ عرصے سے مسلمانوں پر حملے کررہے ہیں اور  «کندی» شہر میں انکے گھروں، دکانوں اور مساجد پر واقعات عام ہوتے جارہے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مہینوں میں ایک بودھسٹ جوان کے قتل کا الزام مسلمانوں پر لگا کر شدت پسندوں نے مسلمانوں پر حملہ شروع کیا اور  سینهالی بودھسٹ اب تک ۲۰۰ مسلمان گھروں اور ۱۱ مساجد کو حملوں کا نشانہ بناچکے ہیں۔/

حمله بودایی‌ها به مسجدی در سریلانکا

حمله بودایی‌ها به مسجدی در سریلانکا

حمله بودایی‌ها به مسجدی در سریلانکا

3701944

نظرات بینندگان
captcha