جارجیا؛ عوامی مرکز کی قرآنی خدمات

IQNA

جارجیا؛ عوامی مرکز کی قرآنی خدمات

8:26 - March 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3504374
بین الاقوامی گروپ: اهل بیت(ع) عوامی مرکز مارنیولی شہر میں قرآنی مرکز کے طور پر بھی جانا جاتا ہے

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق جارجیا میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر حمید مصطفوی ،تفلیس شہر کے سابق ثقفتی سفیرمجتبی کامرانفرد نے اهل بیت(ع) مرکز کے ڈایریکٹر راسم محمداف کے ہمراہ اهل بیت (ع) مرکز کا دورہ کیا

 

راسم محمداف نے Marneuli)  شہر میں اهل بیت(ع):مرکز کے حوالے سے کہا : مرکز اسلامی اور اہل بیت کے تعارف کے لیے ایک اہم عوامی مرکز شمار کیا جاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اهل بیت(ع) میں دیگر اسلامی تعلیمات کےساتھ ساتھ قرآنی سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں جہاں طلبا و اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کا بھی اہتمام ہے۔

مارنئولی؛ جارجیا میں شیعہ مرکز

 

انہوں نے مارنیولی شہر کے حوالے سے کہا کہ اس شہر کی ۸۳ آبادی آزری اقوام پر مشتمل ہے جنکی اکثریت شیعہ ہے، اورایک لاکھ تیس ہزار شیعہ آبادی بتایی جاتی ہے، اکثرشیعہ اجتماع تفلیس، مارنئولی اور گاردابانی میں منعقد کیا جاتا ہے۔

 

حمید مصطفوی نے بھی اهل بیت(ع) کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے اہم اسلامی مرکز قرار دیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ یہاں مختلف اقوام اور مسالک کے لوگ امن و محبت سے رہتے ہیں اور سب  اهل بیت(ع) کی محبت کا اقرار کرتے ہیں۔

 

ایرانی حکام اور وفد نے شیعہ زیارت گاہ  «سیدلر» کا دورہ بھی کیا ، «سیدلر» جارجیا میں چند متقی سیدوں کا اہم مزار شمار کیا جاتا ہے۔/

3702152

نظرات بینندگان
captcha