بھارت: مغربی بنگال میں ہندو مسلم فسادات، 3 افراد ہلاک

IQNA

بھارت: مغربی بنگال میں ہندو مسلم فسادات، 3 افراد ہلاک

15:42 - March 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3504376
بین الاقوامی گروپ: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت اور اپوزیشن پارٹی کے جماعت کے کارکنان کے درمیان دو دن سے جاری جھڑپ میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق مغربی بنگال کے مشرقی ریاست میں ہونے والی کشیدگی کا آغاز اتوار کے روز مودی کی بھاتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ریاستے کی حکمراں ترینا مول کانگریس کے درمیان ہندو مذہب کے خدا رام کی پیدائش کی تقریب میں ہوا۔

اتوار کے روز شروع ہونے والی کشیدگی پیر کے روز تک جاری رہی جو ہندو مسلم فسادات میں تبدیل ہوگئی۔

ریاست کے اعلیٰ پولیس حکام انوج شرما کا کہنا تھا کہ حکام نے ہنگامی اجلاس کرلیا ہے اور سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک اس تشدد میں 100 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جھڑپ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں جاری ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha