IQNA

14:56 - April 25, 2018
خبر کا کوڈ: 3504490
بین الاقوامی گروپ: ن لیگ نے عدالت کے فیصلے کو اپنے مفادات میں استعمال کرتے ہوئے مخالفیں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا

ایکنا نیوز- شفقنا- اطلاعات کے مطابق معزز عدلیہ نے ایک حکم جاری کیا تھا کہ غیر ضروری طور پر شخصیات کو دی گئی سیکورٹی کو فوری واپس لیا جائے،اس عدالتی فیصلے پر ن لیگ نے ملک بھر کے تمام شیعہ رہنماوں کو دی گئی سیکورٹی فوری واپس لے لی ہے، جبکہ دہشتگردوں کو سرکاری پروٹوکول اور پولیس سیکورٹی بدستور جاری رکھی ہوئی ہے، جوکہ ن لیگ کی شیعہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ نواز لیگ کی حکومت کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی اتحادی جماعت ہے،اسی بنا پر عدالت کے فیصلے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مخالف مذہبی و سیاسی شخصیات سے عدالتی فیصلے کے تناظر میں سیکورٹی کو واپس لیا گیا ہے جبکہ کالعدم مذہبی دہشتگرد جماعتوں کی سیکورٹی کوبدستور جاری رکھا ہوا ہے، جبکہ انہیں دہشتگرد جماعتوں سے شیعہ رہنماوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہے، لہذا اگر کسی بھی قسم کا نقصان ہوتا ہے تو اسکی ذمہ دار ن لیگ پر عائد ہوگی۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: