IQNA

14:43 - April 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3504501
بین الاقوامی گروپ:جمال الدین افغانی روڈ پر الیکٹرونکس کی دوکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو شیعہ ہزارہ شہید

کوئٹہ ؛ شیعہ کشی کا سلسلہ جاری

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کویٹہ میں شیعہ کشی کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے اور آج صبح جمال الدین افغانی روڈ پر الیکٹرونکس کی دوکان پر تکفیری دہشت گردوں  کی فائرنگ سے دو شیعہ ہزارہ شہید کردیے گیے ہیں۔ شہیدوں کی میت سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زرایع کے مطابق شہیدوں کے نام 1) جعفر ولد غلام علی 2) محمد علی ولد خان علی بتایے جاتے ہیں۔

 کوئٹہ ؛ شیعہ کشی کا سلسلہ جاری

قابل ذکر ہے کہ آپریشن ردالفساد اور دیگر دعوں کے برعکس دہشت گرد دندناتے پھرتے نظر آتے ہیں اور سرعام دن کی روشنی میں بھرے بازار میں لوگوں کو مار کرچلے جاتے ہیں مگر حکومت اب تک ان کو نامعلوم قرار دیکر عملا انکی معاونت کی مرتکب ہورہی ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: