ملایشیاء قرآنی مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات / بادشاہ کی شرکت

IQNA

ملایشیاء قرآنی مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات / بادشاہ کی شرکت

8:12 - May 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3504562
بین الاقوامی گروپ: حفظ و تلاوت کے پوزیشن ہولڈروں میں تقسیم انعامات کی تقریب کا اعلان کردیا گیا

ملایشیاء قرآنی مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات / بادشاہ کی شرکت

ایکنا نیوز- ملایشیاء میں ہمارے نمایندے کے مطابق ساٹھویں قرآنی مقابلوں کی انتظامیہ کی جانب سے تقریب انعامات کی تفصیلات کا اعلان کردیا گیا

 

رپورٹ کے مطابق حفظ و تلاوت میں طلبا و طالبات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کے اعلان  کی تقریب ہفتے کی صبح اسلامی ڈیولپمنٹ مرکز میں منعقد ہوگی جسمیں مرکز کے سربراہ حاجی عثمان بن مصطفی سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

 

تقریب صبح ۱۰:۳۰ اختتام پذیر ہوگی جسکے بعد تمام شرکاء اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے تیار ہوں گے۔

 

پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم انعامات  رات ۲۰:۱۰ کو شروع ہوگا اور   ۲۰:۴۵ پر ملایشیاء کے بادشاہ سلطان محمد پنجم، ہال میں حاضر اور خطاب کریں گے۔

 

مقابلوں کے سربراہ کی تقریر، سلطان محمد پنجم کے خطاب،کامیاب طلبا اور ججز میں انعامات کی تقسیم اور تینوں پوزیشن ہولڈرز کی تلاوت کے بعد پرتکلف عشائیے کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوگا ۔/

3713026

نظرات بینندگان
captcha