ایکنا نیوز- الکفیل نیوز ویب سایٹ کے مطابق عراق میں منعقدہ اجتماعی اور گروپس قرآنی مقابلوں کے فاینل مرحلے میں عراق کے صوبہ «واسط» نے نجف صوبے کی ٹیم کر ہرا کر مقام اول حاصل کرلیا
تیسرے مقام کے مقابلے میں عراق کے صوبہ دیوانیه اور رضا کارفورس کی ٹیم میں مقابلہ ہوا جسمیں رضا کار فورس نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
مقابلوں کی اختتامی تقریب پندرہ رمضان اور ولادت امام حسن(ع) کی مناسبت سے روضہ حضرت عباس میں منعقد ہوئی جسمیں آستانے کے متولی محمد اشقیر نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو روضہ حضرت عباس علمدار کے پرچم مبارک اور حج ٹکٹ دیے گیے جبکہ دوم اور سوم آنے والی ٹیموں کو گولڈ میڈل اور پرچم حرم حضرت عباس(ع) پیش کیے گیے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے سولہ ٹیموں کے درمیان مقابلے کا آغاز رمضان کے شروع سے ہوا تھا اور چار مرحلوں میں
میں حفظ ، قرآت اور تفسیر کے مقابلے منعقد ہوئے تھے۔/