دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کی آٹھویں رات

IQNA

دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کی آٹھویں رات

11:05 - June 02, 2018
خبر کا کوڈ: 3504660
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کی آٹھویں رات سومالیہ، امریکہ،لیبیا،اٹلی،کرغیزستان اور مقدونیہ کے حفاظ کرام نے فن کا مظاہرہ کیا

دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کی آٹھویں رات

ایکنا نیوز- اماراتی اخبار روزنامہ البیان کے مطابق دبیی کے چیمبر آف کامرس ہال میں جاری مقابلوں کی آٹھویں رات

ایتوپیا کے جوهر عبدالله محمد ،سومالیہ کے عمر عبدالعزيز عبدالله ،امریکہ کے أحمد برهان محمد ،لیبیا کے  حمزه بشير سالم حرشة ،افغانستان کے أحمدالله رحماني ،اٹلی کے قذافي ثاني اول ،کرغیزستان کے عبدالله زاكيروف اور مقدونیہ کے سعيد امری نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

 

مقابلوں کے ہمراہ اماراتی حاکم کے مشیر  ابراهیم بوملحه نے اسلامی بینک کے نمایندے عبدالرزاق عبدالله کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اسلامی بینک کے تعاون سے ہی مذکورہ مقابلوں کا انعقاد ممکن بنایا جاتا ہے۔

 

اس سے پہلے ساتویں رات ایران کے حافظ محمدرضا زاهدی نے انڈونیشیاء کے محمدسلطان نصيرا، عراق کے  زيد قاسم عبدالسيد ، بنگلہ دیش کے حسين عابد مياں احمد ،سینیگال کے محمد ثيام ،کانگو کے طاهر دابو ، ڈنمارک کے ابراهيم محمد اور افریقہ کے حفاظ کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کیا۔/

3719460

نظرات بینندگان
captcha