
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الوطن کے مطابق اس سیمینار میں عصر حاضر کے بدترین انسانی بحران کا جایزہ لیا گیا جسمیں میانمار اور بنگلہ دیشی سرحدوں میں روھنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار پر گفتگو ہوئی
عالمی اداروں اور ممالک کی ذمہ داری ، اداروں کے کردار اور روھنگیا کے مسلمانوں کی واپسی کے عمل کا جایزہ لی گیا اور تجاویزات پر غور ہوئے۔
مذکورہ سیمینار بعنوان «نیے راستے» فرانس اور بنگلہ دیش فرینڈ شپ سوسایٹی کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے جبکہ سیمینار کو انگریزی اور فرنچ زبان میں برراہ راست فیس بک اور ٹویٹر سے نشر کیا گیا ۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال تشدد کی لہر اٹھنے کے بعد سے اب تک سات لاکھ روھنگیا جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں جنمیں ساٹھ فیصد بچوں کی تعداد ہے ، امریکہ اور اقوام متحدہ اس اقدام کو نسل کشی قرار دے چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے امور مہاجرین کے کمشنر نے دعوی کیا ہے کہ لاکھوں روھنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کا معاہدہ میانمار سے طے پاچکا ہے۔/