
ایکنا نیوز- روس میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق کیمپ کی افتتاحی تقریب میں سرکاری حکام اور مقامی مسلمانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
روس میں مسلم فیڈریشن کے سربراہ شیخ «راویل عینالدین» نے خطاب میں قرآنی کیمپ کے انعقاد پر روسی سرکاری حکام کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے رمضان المبارک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اسلامی معاشرے کو چاہیے کہ مغفرت کے اس مہینے میں روحانی ترقی پر توجہ دیں۔
رمضان المبارک کے آخر تک جاری اس کیمپ میں ہررات مختلف علاقوں کے گروپس مختلف اسلامی پروگرامز پیش کریں گے۔
مذکورہ پروگراموں میں اسلامی معارف کی شناخت، اسلامی روایات و آداب اور ثقافتی تقریبات شامل ہیں جنمیں دیگر ممالک کے عللاوہ ایران کے نمایندے بھی شریک ہیں۔/