آسٹریلیا میں شب قدر کا اہتمام /خصوصی عبادات منعقد ہونگی

IQNA

آسٹریلیا میں شب قدر کا اہتمام /خصوصی عبادات منعقد ہونگی

11:22 - June 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3504667
بین الاقوامی گروپ: انیسویں،اکیسویں اورتیسویں شب قدر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور عاشقان اہل بیت عبادت گزاری اور رب سے اپنی بخشش کیساتھ امام عصر کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گے

آسٹریلیا میں شب قدر کا اہتمام /خصوصی عبادات منعقد ہونگی

ایکنا نیوز- دنیا بھر میں رمضان المبارک کی انیسویں،اکیسویں اور تیسویں شب مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی  ،ہزار مہینوں سے افضل رات میں لاکھوں فرزندان توحید مساجد میں عبادت گزاری اور رب سے اپنی بخشش کیساتھ ملکی  ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔

 

اسی حوالے سے آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں جعفریہ اسلامک سوسایٹی کے زیر اہتمام شب قدر کی محافل کے لیے خصوصی پروگراموں کا اعلان کیا گیا ہے جسکے مطابق شب قدر کی پہلی رات مولانا غلام علی حیدری جبکہ اکیس اور تیسویں رات مولانا ادریس الحسن مجالس سے خطاب کریں گے۔

 

علاوہ ازیں اعمال شب قدر، دعا جوشن کبیر،فضایل و مصایب اور نوحہ خوانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ مجالس ہررات افطاری سے شروع اور سحر تک جاری رہیں گی۔

 

 علمائے کرام شب قدر کی مناسبت سے خصوصی دروس اور خطابات میں شب قدر کی فضیلت، سیرت امام علی اور وقت کے تقاضوں کے حوالے سے مسلمانوں کی ذمہ داریوں سے آگاہی کے بارے میں  قرآن و سنت کی روشنی میں وعظ  بھی دیں گے۔

آسٹریلیا میں شب قدر کا اہتمام /خصوصی عبادات منعقد ہونگی

نظرات بینندگان
captcha