IQNA

15:18 - June 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3504671
بین الاقوامی گروپ: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دینے کے لیے جمع ہونے والے علماء کے اجتماع پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کابل: افغان علماء کے اجتماع پر خودکش حملہایکنا نیوز- الشروق نیوز کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا خود کش تھا جو علماء کونسل کے اجلاس کے اختتام کے بعد اس وقت ہوا جب علماء اجتماع گاہ سے باہر آرہے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور نے خود کو لوئل جرگہ کے اجتماع کے ٹینٹ سے باہر دھماکہ خیز مواد سے اڑایا، جبکہ اجتماع گاہ میں 2 ہزار سے زائر علماء موجود تھے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان حشمت استینکزئی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، لیکن یہ بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ اس دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: